قیدیوں پر تشدد کی شکایت پر فوری انکوائری اور سخت کارروائی کا حکم

قیدیوں پر تشدد کی شکایت پر فوری  انکوائری اور سخت کارروائی کا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال نے تمام جیلوں میں سیفٹی اور سکیورٹی اولین ترجیح قراردیتے ہوئے 9 پوائنٹس پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا۔

 جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق جیلوں میں 24/7 سی سی ٹی وی کنٹرول روم لازمی، سپرنٹنڈنٹ خود مانیٹرنگ کریں گے ۔قیدیوں پر تشدد زیرو ٹالرنس، شکایت پر فوری انکوائری اور سخت کارروائی کا حکم دیا ہے ، جیلوں میں سرپرائز سرچ، لاک اپ اور قیدیوں کی نقل و حرکت سخت ضابطے کے تحت ہوگی۔قیدیوں کو عزت، صاف رہائش، معیاری صحت اور شفاف ملاقات کی سہولت دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔جیلوں میں موبائل ریپئر، ویلڈنگ، کمپیوٹر لٹریسی سمیت 15 ہنر سکھا کر بحالی کا پروگرام جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...