ریلوے سٹیشن کے اکثر سی سی ٹی وی کیمرے ، سکینرز خراب

ریلوے سٹیشن کے اکثر سی سی ٹی وی کیمرے ، سکینرز خراب

سٹیشن پر 12 کیمرے درست حالت میں ،کیمروں کی تنصیب جاری :ترجمان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لاہور ریلوے سٹیشن کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان سکیورٹی کے لیے لگائے گئے اکثر سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہوگئے ،عام کیمروں کے ساتھ ساتھ سامان والے سکینرز بھی عرصہ دراز سے خراب ،ریلوے سٹیشن پر چند سال پہلے 42 کیمرے نصب کئے گئے تھے ،ذرائع کے مطابق ریلوے سٹیشن پر اس وقت صرف 12 کیمرے درست حالت میں کام کررہے ہیں،ریلوے سٹیشن پر روزانہ ہزاروں لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے ، کیمروں کی اتنی محدود تعداد سٹیشن اور مسافروں کی سکیورٹی کے لیے ناکافی ہیں، لگائے گئے مجموعی کیمروں میں سے 22 کیمرے اپنی جگہ پر موجود ہی نہیں،سٹیشن پر نصیب 20 کیمروں میں سے 8 کیمرے خراب ہیں، 8 پلیٹ فارم اور باہر کی نگرانی کے لیے صرف 12 کیمرے کام کررہے ہیں، ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے کی پولیس کی جانب سے متعدد مرتبہ ریلوے حکام کو آگاہ کیا گیا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے کیمرے لگانے کے لیے کام کیا جارہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...