حافظ آباد : خراب ٹرانسفارمرز کے متبادل نہ ہونے سے کئی علاقے بجلی سے محروم
محلہ نواب کالونی علی پورروڈ پر ایک ماہ سے ٹرانسفارمر کے جمپر خراب ،صارفین کو مشکلات ،ٹرانسفارمر جلنے پر اضافی موجود نہیں جس کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہورہاہے :گیپکو حکام
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں گیپکو کے پاس بجلی کے اضافی ٹرانسفارمرز کی شدید کمی کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہنے لگی۔ محلہ نواب کالونی علی پورروڈ پر گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کے ٹرانسفامر کے جمپر خراب رہنے سے صارفین سولی پر لٹکے ہوئے ہیں لیکن ایک ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو جمپر زکی مرمت کی گئی ہے اور نہ ہی نیاٹرانسفارمر نصب کیا جارہاہے جبکہ اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی شدید گرمی وحبس میں بجلی کے متعدد ٹرانسفارمرز خراب چلے آرہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے اور جس علاقہ میں ٹرانسفارمر جل جاتاہے وہاں پر کئی کئی روز تک نیا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جاتا۔گیپکو کے مقامی افسر وں اور عملہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اضافی ٹرانسفارمرز موجود نہیں جس کی وجہ سے شہر میں بجلی کا نظام متاثر ہورہاہے ۔ شہریوں نے وفاقی وزیر پاور اور گیپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد شہر میں بجلی کے ابتر اوربگڑتے نظام کو بحال کر ایا جائے اور گیپکو حافظ آباد کے تمام سب ڈویژنوں میں اضافی ٹرانسفارمرز مہیا کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments