میٹروں میں سوراخ کرکے بجلی چوری، دو بھائی پکڑے گئے
سرویلنس ٹیم کی کارروائی، میپکو کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )واپڈا کی سرویلنس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میٹروں میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے دو بھائیوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ۔ ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن کوٹ ادو محمد عمر فاروق کی مدعیت میں درج مقدمات کے مطابق موضع پتی سلطان محمود شرقی کے رہائشی اللہ نگہبان اور محمد عثمان نے بجلی کے میٹروں کی پچھلی جانب سوراخ کرکے انہیں سست کر دیا اور غیرقانونی طور پر بجلی استعمال کرتے ہوئے محکمہ میپکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ سرویلنس ٹیم کی رپورٹ پر پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments