ایس اینڈ پی گلوبل اور ٹائی اسلام آباد کاپراجیکٹ ایلیویٹ کا آغاز
تین سالہ مینٹورشپ پروگرام کے ذریعے 600سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائیگی
اسلام آباد(نمائندہ دنیا )ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے ٹائی (TiE) اسلام آباد کے اشتراک سے \\\"پراجیکٹ ایلیویٹ\\\" کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ یہ ایک منظم تین سالہ مینٹورشپ پروگرام ہے ، جس کا مقصد 600 سے زائد پاکستانی نوجوانوں کو ایسی پیشہ ورانہ مہارتیں، صنعتی روابط اور کیریئر رہنمائی فراہم کرنا ہے جو انہیں تیزی سے بدلتی ہوئی اور مسابقتی عالمی معیشت میں کامیابی حاصل کرنے کے قابل بنائے ۔تین سالہ پراجیکٹ ایلیویٹ میں ہر سال دو سو شرکائپیشہ ورانہ تربیت حاص کر سکیں گے ۔ شرکائکو ایس اینڈ پی گلوبل اور ٹائی کے تجربہ کار مینٹورز سے رہنمائی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس پروگرام میں یونیورسٹی طلباء ، اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں موجود پیشہ ور افراد، ابھرتے ہوئے کاروباری افراد اور فری لانسرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا، جو پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی افرادی قوت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments