پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،ڈی سی راولپنڈی
محکمہ صحت کا پہلا جائزہ اجلاس ،ہائی رسک یونین کونسلز، محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کا پہلا جائزہ اجلاس ہوا ،صحت عامہ کی صورتحال، پولیو کے خاتمے کی مہم، انسدادِ ڈینگی اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پولیو مہم، ہائی رسک یونین کونسلز، معمول کی حفاظتی ٹیکہ کاری اور محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے اختتام پر صرف نتائج کا جائزہ لینے تک محدود نہ رہا جائے بلکہ ہائی رسک یونین کونسلز کے لیے باقاعدہ ہفتہ وار فالو اپ پلان ترتیب دیا جائے تاکہ ایسے علاقوں میں ہر بچے تک مسلسل رسائی ممکن بنائی جا سکے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حساس علاقوں میں بہترین اور تجربہ کار میڈیکل آفیسرز تعینات کیے جائیں اور فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments