پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان تعلقات مزید وسعت اختیار کرینگے ،گیلانی
چیئرمین سینیٹ کی بلغاریہ کی سفیر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ میں شرکت ،نیک خواہشات
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے جمہوریہ بلغاریہ کی پاکستان میں سفیر، ایرینا گانچیوا، کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی۔!س موقع پر چیئرمین سینیٹ نے سفیر ایرینا گانچیوا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوستانہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سفیر ایرینا گانچیوا نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، تجارتی، ثقافتی اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں قابلِ قدر کردار ادا کیا۔
جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلغاریہ کی قیادت اور عوام کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید وسعت اختیار کریں گے اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔تقریب میں وزیر مملکت سمندر پار پاکستانی محمد عون چودری، رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی سمیت مختلف ممالک کے سفرا، اعلیٰ سرکاری شخصیات اور معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments