پاکستان کے سماجی تحفظ کے نظام کیلئے تعاون کرینگے ،اے ڈی بی
چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی بینک کے وفد سے ملاقات ،جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات کی۔ اجلاس میں انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ پروگرام ،اس کی اضافی مالی معاونت اور بی آئی ایس پی کے صحت و تعلیم سے متعلق مشروط نقد مالی معاونت کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اے ڈی بی کے وفد میں منصور علی مسعود ،ہڈو ہُوٹزنگ ،ژن لانگ ،، ڈاکٹر مختار احمد ،اور نعمان علی ،شامل تھے ۔سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری اور مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بی آئی ایس پی شفاف، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اور جامع سماجی تحفظ کی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے ڈیٹا سکیورٹی، بینظیر ہنرمند پروگرام اور بی آئی ایس پی کے مشروط نقد مالی معاونت کے اقدامات کے تحت آگاہی کی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اے ڈی بی کے وفد نے پروگرام پر مؤثر عملدرآمد میں بی آئی ایس پی کی پیش رفت کو سراہا اور پاکستان کے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تکنیکی اور مالی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments