انسولین کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، شوگر کے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

انسولین کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، شوگر کے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

بعض ڈاکٹر ایسی ادویات تجویز کرتے ہیں جو عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتیں اور مخصوص میڈیکل سٹورز پر ہی ملتی ہیں،مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انسانی جان بچانے والی ادویات کے ساتھ انسولین کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شوگر کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، ذرائع کے مطابق شہر اور گردونواح میں بعض میڈیکل سٹورز پر انسولین کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جبکہ جہاں دستیاب ہے وہاں شہریوں کے مطابق مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں،شہریوں کا الزام ہے کہ متعدد جان بچانے والی ادویات بھی مارکیٹ میں مبینہ طور پر بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے پر مریض مشکلات کا شکار ہیں، بعض ڈاکٹر ایسی ادویات تجویز کرتے ہیں جو عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتیں اور مخصوص میڈیکل سٹورز پر ہی ملتی ہیں، تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا،مریضوں اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں، دستیابی اور مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے تاکہ مریضوں کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...