سیکر ٹری ہائوسنگ کا دورہ گجرات ،ڈی سلٹنگ آپریشن کا جائزہ
منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے نور الامین کو منصوبوں پر بریفنگ دی
گجرات(سٹی رپورٹر )مون سون سے قبل سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا گجرات کا دورہ، جاری میگا سیوریج ترقیاتی منصوبوں، ڈسپوزل سٹیشنز اور ڈی سلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل حسنین بھلی،ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ عبدالواہاب سمیت دیگر افسر و عملہ بھی موجود تھا، سیکرٹری ہائوسنگ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری میگا سیوریج منصوبوں، نئے ڈسپوزل سٹیشنز، ڈی سلٹنگ آپریشن، نکاسی آب کے نظام اور مون سون ایمرجنسی پلان کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت شہر میں سیوریج انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، ڈسپوزل سٹیشنز کی استعداد میں اضافہ، نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب، ڈی سلٹنگ مہم اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی کیلئے متعدد منصوبوں پر بیک وقت کام جاری ہے ،مون سون سے قبل 4 مختلف مقامات پر اربن فلڈنت کی روک تھا م کیلئے حفاظتی اقدامات، مشینری کی دستیابی، فیلڈ ٹیموں کی تعیناتی اورنشیبی علاقوں پر خصوصی انتظامات سے بھی آگاہ کیا،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولت میسر آ سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments