نوشہرہ :تحصیل ہسپتال کو بہتر انٹر نیٹ فراہمی کی منظوری
ڈائلسز سینٹر کے آلات کی سکیورٹی، وہیل چیئرز کی خریداری بھی کی جائیگی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس چیئرمین و اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کی زیرِ صدارت ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ہیلتھ کونسل و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے ہسپتال کو درپیش مسائل اور ضروریات بارے کونسل کے ارکان کو آگاہ کیا ، اجلاس میں متفقہ طور پر ہسپتال میں آن لائن سرگرمیوں کیلئے بہتر انٹرنیٹ نیٹ ورک کی فراہمی، ڈائلسز سینٹر کے آلات کی سکیورٹی، وہیل چیئرز کی خریداری سمیت دیگر ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں عظمت علی ملہی، میاں رضوان علی اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments