حافظ آ باد :کو ارڈی نیشن کمیٹی کا جلاس ،فلا حی اقدامات کا جائزہ

حافظ آ باد :کو ارڈی نیشن کمیٹی کا جلاس ،فلا حی اقدامات کا جائزہ

ممکنہ سیلاب میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کیلئے تمام انتظامات کر لئے :ڈپٹی کمشنر

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا جلاس ہوا۔ ڈی پی او فواد احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، ایم ڈی واسا بلا ل فیروز جوئیہ ، اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری سمیت ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو ، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، گیپکو، ستھر اپنجاب ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر محکموں کے افسر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور حکومتی احکامات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، ٹرانسپور ٹ اتھارٹی ، منشیات ،ناجائز اسلحہ ،بجلی چوری اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام ، تجاوزات کے خاتمہ ، صفائی ستھرائی سمیت دیگر محکموں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکومتی احکامات کے مطابق عوامی فلاح و بہبود اور اداروں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری تمام افسر وں و ملازمین کا فرض ہے ۔ اجلاس میں دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے پیشگی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب یا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ اور لوگوں کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے تمام محکموں کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف سیکٹر ز اور بوٹنگ پوائنٹس کے مقامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...