بھاٹی چوک انڈر پاس ، داتا دربار توسیعی منصوبے کاجائزہ

بھاٹی چوک انڈر پاس ، داتا دربار توسیعی منصوبے کاجائزہ

انڈر پاس کا فنشنگ ورک اور سروس روڈ پر کام تیزکیاجائے :ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک انڈر پاس اور داتا دربار توسیعی منصوبے کے جاری ترقیاتی کاموں اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ میں بتایاکہ بھاٹی چوک انڈر پاس پر اسفالٹ کی دوسری لیئر ڈال لی گئی ہے ۔بھاٹی چوک انڈر پاس کی والز اور بیرلز کی فنشنگ کا کام جاری ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کا فنشنگ ورک اور انڈر پاس کے اطراف کی سروس روڈ پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی نے داتا دربار توسیعی منصوبے کے تمام پہلوؤں اورپیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ میں بتایا کہ پارکنگ ایریا اور ٹوائلٹ بلاک پر فنشنگ کے کام تکمیل کے قریب ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...