کراچی کی ترقی کے لیے تعمیراتی شعبے کا تعاون ناگزیر ، میئر

کراچی کی ترقی کے لیے تعمیراتی شعبے کا تعاون ناگزیر ، میئر

کنسٹرکشن انڈسٹری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مرتضیٰ وہاب سے آباد کے وفد کی ملاقات،جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

کراچی (این این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے آباد بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حسن بخشی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی شعبے ، شہری انفرااسٹرکچر اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ابرار جعفر، مشیر مالیات گلزار ابڑو، متعلقہ افسران اور بلڈرز بھی موجود تھے ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری اس وقت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس سے کروڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی ترقی، جدید انفرااسٹرکچر کی فراہمی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہیں۔

تاکہ کراچی کو ایک جدید اور بہتر شہر بنایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کچی آبادیوں کے ترقیاتی ماڈل کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتی ہے جس کے لیے آباد بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کا تعاون انتہائی اہم ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نجی شعبہ اور شہری ادارے مل کر ایسے منصوبوں کو فروغ دیں گے جن سے شہریوں کو بہتر رہائشی سہولیات اور بنیادی خدمات میسر آئیں گی،میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک ہے جس کے حل کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ شہر میں جدید پارکنگ پلازوں کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...