قادر آباد بیراج کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع

قادر آباد بیراج کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع

علی پورچٹھہ سے ملحقہ باہو مانگا کے مقام پر بریچنگ سیکشن پر بورنگ، مون کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچائو کیلئے بند کو بارودی مواد سے اڑا یا جائیگا ، شہریوں کامستقل حل کا مطالبہ

علی پورچٹھہ (سلیمان ارشد مغل )قادرآباد بیراج کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا، باہو مانگا بریچنگ سیکشن پر بورنگ اور بارودی پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے ، شہریوں نے مستقل حل کا مطالبہ کر دیا۔محکمہ آبپاشی نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور مون سون بارشوں کے پیش نظر قادرآباد بیراج کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ۔

علی پورچٹھہ سے ملحقہ باہو مانگا کے مقام پر قائم بریچنگ سیکشن پر بارود بچھانے کیلئے بورنگ کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ زیر زمین پائپ بھی نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ پانی کی آمد پر بند کو دھماکے سے کھول کر بیراج پر پانی کا دباؤ کم کیا جا سکے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑنے اور مون سون کی شدید بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی، بے رحم موجوں نے سینکڑوں دیہات اور شہروں کو لپیٹ میں لے لیا، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئیں، مویشی بہہ گئے، سڑکیں اور رابطہ پل متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...