کمشنر کا سٹی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے مقامات کا تفصیلی معائنہ

کمشنر کا سٹی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے مقامات کا تفصیلی معائنہ

کمشنر کا سٹی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے مقامات کا تفصیلی معائنہ شجرکاری، سٹریٹ لائٹس، وال پینٹنگ، سائن ایج اور دیگر ترقیاتی اقدامات کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ شہر میں جاری سٹی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے مختلف مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔کمشنر نے شہر کی خوبصورتی، صفائی، گرین بیلٹس، شاہراہوں کی تزئین و آرائش، پارکس، میڈینز، شجرکاری، سٹریٹ لائٹس، وال پینٹنگ، سائن ایج اور دیگر ترقیاتی و تزئینی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر جاری کام کی رفتار، معیار اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرگودھا کو ایک صاف، سرسبز، خوبصورت اور جدید شہری مرکز بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے سے کام کریں اور منصوبوں کو بروقت مکمل کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کی اہم شاہراہوں، چوکوں، گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے ، غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ، صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شجرکاری مہم کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...