ہسپتال سے گھر میت منتقلی کی سروس عوامی خدمت ، کمشنر
ہسپتال سے گھر میت منتقلی کی سروس عوامی خدمت ، کمشنر افتتاحی فیتہ کاٹا اور سروس کے لیے مختص خصوصی گاڑی کا معائنہ کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ھمراہ ریسکیو 1122 ہیڈ آفس یونیورسٹی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں ریسکیو سروسز، ایمرجنسی رسپانس نظام، جدید آلات اور عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے موقع پر کمشنر نے ریسکیو 1122 کی جانب سے شروع کی گئی \\\"ہسپتال سے گھر میت منتقلی سروس\\\" کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افتتاحی فیتہ کاٹا اور سروس کے لیے مختص خصوصی گاڑی کا معائنہ کیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ عوام کو باوقار، بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ہسپتال سے گھر میت منتقلی کی یہ سروس غمزدہ خاندانوں کے لیے ایک اہم عوامی خدمت ثابت ہوگی اور انہیں مشکل وقت میں سہولت فراہم کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments