بمبانوالہ میں سکول ، ترقیاتی کاموں کیلئے 5 کروڑ کا اعلان
والد کے مشن پر گامزن ، عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہوں:نو شین افتخار
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار)ایم این اے سیدہ نوشین افتخار نے بمبانوالہ میں لیگی کارکنوں سے کارنر میٹنگ کی ۔ چیئرپرسن و فاقی پارلیمانی کمیٹی ایم این اے سیدہ نوشین افتخار کی بمبانوالہ میں سابق ناظم چودھری عبد المنان علوی اور وائس چیئر مین چودھری عرفان احمد علوی کے ڈیر ے پرکارنر میٹنگ، کارکنوں کی اپنی قائد سے والہانہ محبت سے سیاسی جلسہ میں تبدیل ہو گئی، اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔اس موقع پر ایم این اے سیدہ نوشین افتخارنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بمبانوالہ میں5 کمروں کی تو سیع اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے 5کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد سابق ایم این اے سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھے ہوئے عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہوں اور حلقہ کے ترقیاتی کام اولین ترجیح ہے ،تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کا دور حکومت ترقیاتی کاموں کا دور ہوتا ہے اور مسلم لیگ ن سے وابستہ لوگ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ سابق ناظم عبد المنان علو ی نے ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کا اعلان کرنے پر ایم این اے نوشین افتخارکا شکر یہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments