سندھ سرمایہ کاری کا گیٹ وے بنتا جا رہا ، شرجیل میمن

سندھ سرمایہ کاری کا گیٹ وے بنتا جا رہا ، شرجیل میمن

کراچی سمیت سندھ بھر میں اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری منصوبے معاشی ترقی، روزگار میں نئے باب کا اضافہ کریں گے ،سینئر صوبائی وزیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی مؤثر پالیسیوں، شفاف طرز حکمرانی اور سرمایہ کار دوست اقدامات کے باعث صوبہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے ، جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس تھری سیوریج منصوبہ، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون، ایس بس، جدید اسمارٹ سرویلنس سسٹم اور مجوزہ میڈیکل سٹی جیسے منصوبے صوبے کی معاشی ترقی، روزگار، صنعت اور تجارت میں نئے باب کا اضافہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے 100 ارب روپے سے زائد کے جامع ترقیاتی پیکیج کے تحت سڑکوں، پلوں، پانی کی فراہمی، سیوریج، برساتی پانی کی نکاسی اور دیگر شہری انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔شرجیل میمن نے کہا کہ عوامی و نجی شراکت داری کے تحت 109 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ، جبکہ ون ونڈو سہولت اور سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت وعدوں کے بجائے عملی کارکردگی پر یقین رکھتی ہے اور سندھ آنے والے برسوں میں قومی معیشت کی مضبوطی میں مزید اہم کردار ادا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...