یوٹیوبر کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ کی درخواست

یوٹیوبر کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی سیشن عدالت میں یوٹیوبر معاذ صفدر کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل کراچی کی عدالت میں شہری محسن علی نے فوجداری ضابطہ کار کی دفعہ 22-A کے تحت درخواست دائر کی ہے ، جس میں ایس ایس پی کمپلینٹ سیل سینٹرل، ایس ایچ او تھانہ نارتھ ناظم آباد اور یوٹیوبر معاذ صفدر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چند روز قبل معاذ صفدر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں مبینہ طور پر مذہبی عقائد سے متعلق توہین آمیز اور اشتعال انگیز ریمارکس دیے گئے ۔درخواست کے مطابق معاذ صفدر نے مبینہ طور پر غیر مناسب اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ، جس سے نہ صرف درخواست گزار بلکہ کمیونٹی کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...