منشیات فروش گرفتار 1320 گرام چرس برآمد

 منشیات فروش گرفتار  1320 گرام چرس برآمد

لودھراں (سٹی رپورٹر ) لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں تھانہ صدر دنیاپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر دنیاپور عمران عمر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ٹبی لعل شاہ میں کارروائی کی، جہاں سواری کے انتظار میں کھڑے مبینہ منشیات فروش ذوالفقار راجپوت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...