گھر آنے سے روکنے کا رنج، نوجوان پر فائرنگ، ملزم فرار

گھر آنے سے روکنے کا رنج، نوجوان پر فائرنگ، ملزم فرار

گھر آنے سے روکنے کا رنج، نوجوان پر فائرنگ، ملزم فراردو افراد نے پکڑا، تیسرے نے فائر کیا، 24 سالہ نوجوان شدید زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سنانواں کے علاقے موضع ذوالفقار آباد میں گھر کے قریب آنے سے منع کرنے کے رنج پر مبینہ فائرنگ سے 24 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ محمد اقبال کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق وہ اپنے بیٹے محمد شعیب کے ہمراہ گھر کے قریب کھال پر موجود تھا کہ اسی دوران منصور، ربنواز اور اکبر وہاں پہنچ گئے ۔ مدعی کے مطابق ربنواز اور اکبر نے محمد شعیب کو قابو کر لیا جبکہ منصور نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی نیت سے اس پر فائر کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ اطلاع ملنے پر زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ سنانواں نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...