واسا کومیگا سیوریج منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنیکا حکم

واسا کومیگا سیوریج منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنیکا حکم

واسا کومیگا سیوریج منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنیکا حکمتمام مشینری، ڈسپوزل سٹیشنز اور فیلڈ سٹاف کو فعال اور الرٹ رکھا جائے ،ڈپٹی کمشنر

ملتا ن( وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل اور مون سون بارشوں سے قبل پیشگی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) محسن نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد مدثر، منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ واسا حکام نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور مون سون کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے واسا کو وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اربوں روپے مالیت کے میگا سیوریج منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں سے قبل شہر بھر میں نکاسی آب کے تمام انتظامات ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر تمام مشینری، ڈسپوزل سٹیشنز اور فیلڈ سٹاف کو مکمل طور پر فعال اور الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...