پولیس نے 7 روز سے گمشدہ کمسن دھونڈ نکالا ، والدین ملا دیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب پولیس ضلع کوٹ ادو کی چوکی سلطان کالونی کے انچارج نواز خان بلوچ اور ان کی ٹیم نے سات روز کی مسلسل کوششوں کے بعد والدین سے بچھڑے کمسن بچے کو تلاش کرکے بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق سلطان کالونی کے علاقے سے ملنے والے لاوارث بچے کی شناخت اور اہل خانہ کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں بچے کی شناخت شہزاد ولد غلام عباس، سکنہ بہاولپور چوک پیر والا پل، ملتان کے طور پر ہوئی، جو گزشتہ آٹھ روز سے اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے بچھڑا ہوا تھا۔ پولیس نے اہل خانہ کا سراغ لگا کر بچے کو بحفاظت اس کے والد غلام عباس، والدہ، دادا اور دادی کے حوالے کر دیا۔ اپنے لختِ جگر کو واپس پاکر والدین کی خوشی دیدنی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments