ہنی ٹریپ کیس، خاتون اور بھائی کو دو، دو سال قید

ہنی ٹریپ کیس، خاتون اور بھائی کو دو، دو سال قید

ہنی ٹریپ کیس، خاتون اور بھائی کو دو، دو سال قیدبھتہ خوری ثابت، پچاس پچاس ہزار جرمانہ، عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دیا

 بورے والا (نمائندہ دنیا ): مقامی عدالت نے ہنی ٹریپ اور بھتہ خوری کیس میں مبینہ سرغنہ خاتون شائستہ پروین اور اس کے بھائی محمد زاہد کو جرم ثابت ہونے پر دو، دو سال قیدِ بامشقت اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ سول جج قیصر حسین مرل کی عدالت نے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ایک سال پرانے مقدمے کی سماعت کے بعد غیر قانونی حبس کے جرم میں بھی دونوں ملزمان کو ایک، ایک سال قید اور 3 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ دونوں سزائیں بیک وقت نافذ ہوں گی۔ استغاثہ کی پیروی سابق صدر بار مہر طاہر امجد نے کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان ہنی ٹریپ کے ذریعے متعدد آڑھتیوں اور دیگر شہریوں کو مبینہ طور پر پھنساکر بھتہ وصول کرتے تھے ۔ عدالت نے شواہد کی بنیاد پر سزا سنانے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...