لودھراں:گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز، 1414 معائنے

 لودھراں:گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز، 1414 معائنے

لودھراں:گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز، 1414 معائنے انتظامی افسر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں:ڈپٹی کمشنر محمد اشرف

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سرکاری نرخوں پر پھلوں، سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضلع کے 40 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو قیمتوں کی مسلسل انسپکشنز اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کی زیرِ سرپرستی سرکاری منڈیوں میں اشیائے خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی نیلامیوں کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ گزشتہ روز ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 1414 انسپکشنز کیں۔ محمد اشرف نے ہدایت کی کہ تمام انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں، حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق روزانہ انسپکشنز کا مقررہ ہدف مکمل کریں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...