دو پی ٹی آئی رہنماساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
مانگا منڈی میں تقریب ،سپیکر احمد خاں ،وزیرمملکت ملک رشید کاخیرمقدم
لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں اور وزیرمملکت ملک رشید خاں نے مانگا منڈی میں رانا شکیل کے ڈیرے پر تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جہاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما رانا شکیل اور رانا اسلم نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر، رکن پنجاب اسمبلی ملک انس کھوکھر، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور علاقے کی معزز شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ملک احمد خاں نے رانا شکیل اور رانا اسلم کو مسلم لیگ (ن)میں شمولیت پر مبارکباد دیتے کہا کہ انکی شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور عوامی خدمت کے سفر کو نئی تقویت ملے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت، ترقیاتی منصوبے اور پاکستان کا استحکام ہے ۔ وزیر مملکت ملک رشید خان نے رانا شکیل اور انکے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کو علاقے کی سیاست میں اہم پیشرفت قرار دیتے کہا کہ یہ عوام کے پارٹی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کامیاب سیاسی کاوش پر رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئے شامل ہونے والے رہنما عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments