ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ،لاہور چیمبر کا الیکشن شیڈول منظور
فہیم الرحمن سے داروغہ والا کے وفد کی ملاقات ، بدسلوکی واقعہ پرکارروائی کامطالبہ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس صدر فہیم الرحمن سہگل کی زیر صدارت ہوا ۔سینئر نائب صدر تنویر شیخ اور نائب صدر خرم لودھی بھی موموجو تھے ۔لاہور چیمبر کے الیکشن شیڈول کی متفقہ منظوری دی گئی۔ خالد گجر ،شیخ سجاد افضل،شاہد بیگ الیکشن کمیشن مقرر کئے گئے جنکا تعلق پیاف سے ہے ۔لاہور چیمبر کے انتخابات کیلئے 15 تاریخ کو باقاعدہ شیڈول جاری کردیا جائیگا جسکے تحت 30 نشستوں 15 ایسوسی ایشن اور کارپوریٹ کلاس کی نشستوں پر انتخاب ہوگا ۔ دریں اثنا لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمن سہگل سے داروغہ والا انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور نجی ٹیک انڈسٹریز میں پیش آنے والے واقعہ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفد میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رانا شعبان اختر، رمیز دیوان اور دیگر صنعتکار شامل تھے ۔وفد نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ چند افراد کے ہمراہ فیکٹری میں داخل ہوئے اور معائنے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کو استفسار پر واضح تعارف یا دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔بعد ازاں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور فیکٹری مالک مسعود اختر اور متعدد ملازمین سے مبینہ ناروا سلوک اور تشدد کیا گیا تین ملازمین کو حراست میں بھی لیا گیا۔فہیم الرحمن سہگل نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے کہا اگر کسی صنعتی یونٹ کیخلاف شکایت ہو تو باقاعدہ قانونی طریقہ کار موجود ہے ۔ صنعتکاروں اور ملازمین سے بدسلوکی کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری شفاف تحقیقات کرواکر ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments