مون سون پر کھدائی کے مقامات محفوظ بنانے کی ہدیات

مون سون پر کھدائی کے مقامات محفوظ بنانے کی ہدیات

جان ومال کے تحفظ پر کمپرومائز نہیں کیاجائیگا:کمشنر،ترقیاتی کاموں پر بریفنگ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت تاریخی و ثقافتی ایریاز میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ اجلاس ہوا۔ ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نجم ثاقب سمیت متعلقہ محکموں کے افسروں نے بریفنگ دیتے کہا کہ نیلا گنبد ایریا میں زیر زمین پارکنگ ایریا اور کمرشل ایریا پر کام ہورہا ہے ، مال روڈ، لائبریری روڈ، نابھہ روڈ اولڈ انارکلی سمیت ایریا میں 10 عمارات کی بحالی کا کام ہورہا ہے ۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پاک سرجیکل عمارت، ایونگ ہال، اولڈ سٹیٹ بینک، کالج ہال عمارات کو بھی بحال کیا جارہا ہے ، سرکلر گارڈن ایریاز میں تمام یوٹیلیٹیز زیر زمین منتقل ہورہی ہیں۔ پاک ٹی ہائوس بحالی اور تزئین و آرائش بھی منصوبے کا حصہ ہے ۔ کمشنر نے کہا تاریخی و ثقافتی ورثہ کا تحفظ مہذب اقوام کی پہچان ہے ، مون سون بارشوں میں کھدائی والے مقامات کو محفوظ بنائیں،شہریوں کے جان ومال کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائیگا۔ ضلعی انتظامیہ کو تجاوزات کے خاتمہ کیلئے واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، اے سی رائیونڈ رائے بابر و دیگر افسروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...