گجرات :لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر 17بھٹہ مزدور بازیاب
گجرات پو لیس نے جسٹس فاروق حیدر کے حکم پر مزدوروں کو عدالت پیش کر دیا
گجرات (نامہ نگار )لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر گجرات پولیس نے 17 بھٹہ مزدور بازیاب کرا لئے ۔ پاکستان بھٹہ لیبر یونین کے صدر محمد نوید شیخ نے یونین کے ممبر محمد بوٹا آف سندھانوالہ کے اہل خانہ کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں چودھری محمد ارشد اور منیب الرحمان کے خلاف رٹ پٹیشن بانڈڈ لیبر ایکٹ کے تحت دائر کی جس پر معزز عدالت کے جج جسٹس فاروق حیدر نے گجرات پولیس کو بھٹہ خشت مزدور بازیاب کر ا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس پر گجرات پولیس نے بھٹہ خشت سے شہناز بی بی، فیصل محمود، بنارس بوٹا، تنزیلہ بنارس، بشارت علی، عدنان قادر، وغیرہ 17 افراد کو بازیاب کروا کر عدالت عالیہ میں پیش کر دیا، عدالت نے بھٹہ خشت مزدوروں کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد تمام مزدوروں کو آزاد قرار دیا، مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان شاہد پرویز کاہلوں نے کی بھٹہ خشت مزدوروں نے لاہور ہائی کورٹ سے آزاد ہونے کے بعد امتیاز لیبر ہال گجرات آ کر مزدور رہنما ضیا سید سے ملاقات بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments