گجرات :کمپیوٹر آپریٹرز اور اشٹام فروشوں کی من مانیاں

 گجرات :کمپیوٹر آپریٹرز اور اشٹام فروشوں کی من مانیاں

کچہری میں اشٹا م پیپر زائد قیمت پر فروخت کرنے کا انکشاف ، کارروا ئی کا مطالبہ

گجرات (نامہ نگار )کچہری میں موجود کمپیوٹر آپریٹرز اور اشٹام فروشوں کی مبینہ من مانی اور زائد نرخ وصولی کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں کے برعکس اشٹام پیپر مبینہ طور پر دگنی قیمت پر فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ کمپیوٹر پر اردو درخواست لکھوانے کے لیے 300سے 500روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض اشٹام فروشوں اور کمپیوٹر آپریٹرز کو بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بلاخوف و خطر من مانی کرتے ہیں۔

سائلین کے مطابق درخواست لکھوانے آنے والے افراد کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنا بھی معمول بن چکا ہے جس سے عوام کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر متعلقہ ادارے کچہری میں بیٹھے کمپیوٹر آپریٹرز کے ریکارڈ کی جانچ کریں تو دو نمبری (جعلی اسناد، ڈگریاں) منظر عام پر آ سکتی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات اور صدر بار ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، اشٹام پیپرز اور کمپیوٹر سروسز کی سرکاری ریٹ لسٹ جاری کرکے نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائے اور زائد وصولی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سائلین کو مبینہ لوٹ مار سے تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...