سیالکوٹ:مخالفین کا دودھ فروش پر تشدد ، مونچھیں کاٹ دیں

سیالکوٹ:مخالفین کا دودھ فروش پر تشدد ، مونچھیں کاٹ دیں

سہیل موٹر سائیکل پر جا رہاتھا ، 7افراد نے ڈنڈے مارے ،ویڈیو بھی بناتے رہے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ مراد پور کے علاقہ میں دودھ فروش پر انسانیت سوز سلوک،بااثر افراد نے قینچی سے دودھ فروش کی مونچھیں کاٹ دیں، 80کلو دودھ ضائع کر دیا ، 70ہزار روپے چھین لئے ، بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔موضع سندھوالہ کا رہائشی سہیل موٹرسائیکل پر80کلو دودھ لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے 7 ملزموں نے روکا اور اسلحہ کے زور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا آتشیں اسلحہ سے لیس ملزموں نے دودھ فروش کو زمین پر بٹھا کر انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے مونچھیں کاٹ دیں اور اس پر ڈنڈے برساتے رہے اور بہیمانہ تشدد کی ویڈیو بناتے رہے ،مقامی افراد کے اکٹھا ہونے پر ملزم فرار ہو گئے ، تشدد کے شکار ہونے والے سہیل اور ملزموں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا ہے ۔قبل ازیں بھی فریقین کے درمیان مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، دوسری جانب مراد پور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...