کسان بورڈ کا ڈیزل کی قیمت 225 روپے کرنے کا مطالبہ

کسان بورڈ کا ڈیزل کی قیمت 225 روپے کرنے کا مطالبہ

آئی پی پی کی لوٹ مار ختم کر کے بجلی کی بندش اور مہنگائی روکی جائے :امان اللہ چٹھہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲ چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹر ولیم لیوی میں 60روپے لٹر سے زائد اضافہ کر کے جو پٹرولیم بم گرایا ہے ، اس نے عام آدمی کے علاوہ ملکی زراعت کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے جس کے خلاف زبردست ملک گیر احتجاج ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور ڈیزل و بجلی کی ہوشربا گرانی سے زراعت کی کاشت کیلئے ٹریکٹر اور ٹیوب ویل چلانا محال ہو رہا ہے جس سے کسان کی مالی بدحالی کے علاوہ چاول سے حاصل ہونے والی زر مبادلہ کی آمدن کو سخت نقصان کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عوام پر کمر توڑ بوجھ اور زرعی شعبہ کو درپیش سنگین بحران کے ازالہ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت 225 روپے لٹر مقرر کرنے کے ساتھ آئی پی پی کی لوٹ کھسوٹ ختم کر کے بجلی کی بندش اور مہنگائی کی موثر روک تھام کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...