مقدمہ قتل کا فیصلہ ‘مجرم کو سزائے موت
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عاشق سکنہ ڈیرہ بدر دین بشمولہ ٹھٹھہ مانک کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
عاشق پر اپنے ہی گاؤں کے رہائشی ادریس کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا ۔فریقین کے دلائل اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے اسے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments