مدارس اسلام کیخلاف سازشوں کا خاتمہ کررہے :وسیم الحسن
علی پور روڈ پر جامع مسجد ریاض الجنۃ سے ملحقہ مدرسہ کے دورہ پر خطاب
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)جماعت الصفہ کے سربراہ بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے کہاہے کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو نا صرف اسلام دشمن قوتوں کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کا قلع قمع کررہے ہیں بلکہ نئی نسل کی اسلامی خطوط پر آبیاری کیلئے بھی اہم فریضہ اور کردار اداکررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خادم زائرین مدینہ شریف حافظ مختار کی جانب سے علی پور روڈ پر سادات کالونی کے قریب جامع مسجد ریاض الجنۃ سے ملحقہ مدرسہ کے دورہ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتشاروافتراق کے موجودہ دور میں جب ہماری نئی نسل کو گمراہ کرنے کیلئے اربوں ڈالرز خرچ کئے جارہے ہیں ۔ان حالات میں جدید تعلیم سے آراستہ دینی مدارس کا قیام مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔ حافظ مختار نے جس خلوص اور محبت سے مسجد اور مدرسہ کی تعمیر کی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا علاقہ کے عوام کو چاہئے کہ وہ اس مدرسہ میں اپنے بچوں اور بچیوں کو داخل کرواکر دینی تعلیم دلائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments