کمشنر کا بھی ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بروقت تکمیل کی ہدایت
بیوٹیفیکیشن سکیموں کے تحت سیٹلائٹ ٹاؤن میں جاری منصوبوں کا معائنہ کیا غیر معیاری تعمیراتی کام برداشت نہیں ہوگا، محمد علی کا متعلقہ افسروں کو انتباہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے اتوار کے روز بھی شہر میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بیوٹیفیکیشن سکیموں کے تحت سیٹلائٹ ٹاؤن میں جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری اور شہری سہولیات میسر آ سکیں۔بعدازاں کمشنر محمد علی نے پی ڈی پی سکیم کے تحت جاری سیوریج اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبوں کی پیش رفت، فنڈز کے استعمال اور تکمیل کے شیڈول سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل یا غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، نکاسیٔ آب کے نظام کو مضبوط بنانے اور خوبصورت شہری ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان ترقیاتی اسکیموں کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments