پسرور میں دو گروپوں میں فائرنگ سابق چیئرمین رانا زین العابدین زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) پسرور کے نواحی گاؤں کھیوا باجوہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے تبادلے میں سابق چیئرمین کلاس والا رانا زین العابدین شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق رانا زین العابدین گاؤں کھیوا باجوہ میں اپنی نگرانی میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جو فائرنگ میں تبدیل ہو گیا۔ فائرنگ کے دوران رانا زین العابدین گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments