ایم پی اے نواز چوہان کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات پر اطمینان

 ایم پی اے نواز چوہان کا ٹیچنگ ہسپتال  کا دورہ، طبی سہولیات پر اطمینان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں رکن پنجاب اسمبلی نواز چوہان نے ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، مفت ادویات، صفائی ستھرائی اور روسٹر کے مطابق عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے ملاقات کر کے ان سے علاج معالجے سے متعلق دریافت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...