گوجرانوالہ چیمبر کے صدر علی ہمایوں بٹ اورساتھی بزنس گروپ سے علیحدہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر علی ہمایوں بٹ نے ایگزیکٹو ممبران اور اپنے ساتھیوں سمیت بزنس گروپ سے علیحدگی اختیار کر لی،
جس کے بعد چیمبر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ذرائع کے مطابق چیمبر آف کامرس کے برسرِ اقتدار بزنس گروپ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ، ویژن گروپ نے مقامی ٹرسٹ اسپتال میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد بزنس گروپ سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ اس پیش رفت کے بعد آئندہ چیمبر انتخابات اور کاروباری سیاست میں نئی صف بندی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments