سیٹھی پلازہ کی فیکٹری میں اچانک آتشزدگی ، بروقت قابو پا لیا

 سیٹھی پلازہ کی فیکٹری میں اچانک آتشزدگی ، بروقت قابو پا لیا

تین سے چار مرلہ رقبے پر قائم فیکٹری کا ایک حصہ متاثر،کوئی جانی نقصان نہ ہوا

 گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) جی ٹی روڈ پر بس سٹاپ کے قریب سیٹھی پلازہ، بازار نمبر 3 میں واقع ہیرو گتہ فیکٹری میں مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم سے دو فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روکا اور مکمل طور پر بجھا دیا۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آتشزدگی سے تقریباً تین سے چار مرلہ رقبے پر قائم فیکٹری کا ایک حصہ متاثر ہوا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...