گاڑی کی فروخت میں مبینہ فراڈ بھائی سمیت 2افراد کیخلاف مقدمہ

گاڑی کی فروخت میں مبینہ فراڈ  بھائی سمیت 2افراد کیخلاف مقدمہ

ڈسکہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی کے علاقے محلہ موتی مسجد میں گاڑی کی فروخت کے معاملے میں مبینہ دھوکہ دہی پر حقیقی بھائی سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کونین کوکب نے الزام عائد کیا کہ اس کے حقیقی بھائی میاں فہیم نے ٹویوٹا کرولا کار 22 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا اور رقم وصول کرنے کے بعد چند روز میں کاغذات اور بائیومیٹرک مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔مدعیہ کے مطابق بعد ازاں معلوم ہوا کہ گاڑی میاں فہیم کے نام پر ہی نہیں تھی۔ الزام ہے کہ ملزم نے اپنے سالے علی حسن سے مبینہ ملی بھگت کر کے گاڑی اس کے نام منتقل کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...