ڈسکہ :گھریلو جھگڑا، بھائی اور بھابھی کے مبینہ حملے میں شہری زخمی
ڈسکہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقے مندرانوالہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص اپنے حقیقی بھائی اور بھابھی کے مبینہ حملے میں زخمی ہو گیا،
پولیس کے مطابق رضوانہ بی بی اپنی بہن رخسانہ اور بہنوئی جنگ شیر کے ہمراہ والدین کے گھر آئی ہوئی تھیں، جہاں ان کے دونوں بھائی محمد نواز اور نذر فرید کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا۔ الزام ہے کہ نذر فرید کے ہاتھ میں خنجر تھا، جبکہ اس کی اہلیہ حمیرا خان نے محمد نواز کو پیچھے سے پکڑ لیا، جس کے بعد نذر فرید نے خنجر کا وار کر کے اسے زخمی کر دیا۔تھانہ صدر پولیس نے رضوانہ بی بی کی مدعیت میں ملزمان نذر فرید اور حمیرا خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments