سابقہ رنجش پر حملہ، میاں بیوی ہتھوڑوں اور اسلحہ کے بٹوں سے زخمی

 سابقہ رنجش پر حملہ، میاں بیوی ہتھوڑوں اور اسلحہ کے بٹوں سے زخمی

کامونکے (تحصیل رپورٹر) سابقہ رنجش کی بنا پر تین افراد نے ہتھوڑوں اور اسلحہ کے بٹوں سے حملہ کر کے میاں بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق ٹبہ محمد نگر کے رہائشی شفیق احمد اور گلشن چوک کے رہائشی سفیان وغیرہ کے درمیان پرانی رنجش چلی آ رہی تھی۔ گزشتہ روز سفیان، فیضان اور سبحان نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا اور ہتھوڑوں اور اسلحہ کے بٹوں سے شفیق احمد اور ان کی اہلیہ عشرت کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔صدر پولیس نے متاثرہ فریق کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...