نوشہرہ ورکاں:قتل کے مرکزی ملزم کو سزائے موت،2بری
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں مدثر فرید کھوکھر کی عدالت نے تین سال قبل پیش آنے والے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کو سزائے موت سنا دی، جبکہ دو شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق تین سال قبل نواحی علاقے ٹھٹھہ مانک، ڈیرہ بدر دین میں سابقہ رنجش پر ملزم محمد عاشق نے فائرنگ کر کے محمد ادریس ولد شوکت علی کو قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ نمبر 1236/22 مقتول کے بھائی محمد انور کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ ورکاں میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302 اور 109 کے تحت درج کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم محمد عاشق کو سزائے موت سنائی، جبکہ اعانت اور ایماء کے الزام میں نامزد ملزمان جبردین اور ساجد علی کو الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments