میٹرو منصوبے کی نگرانی کے نظام کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے :صغیر بٹ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد صغیر بٹ نے گوجرانوالہ میٹرو منصوبے کی ناقص حکمتِ عملی اور بدانتظامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل راستوں اور پیشگی منصوبہ بندی کے بغیر پورے شہر کو مشکلات سے دوچار کر دیا گیا ہے ۔
بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے شہریوں کی پریشانیوں میں نمایاں کمی لائی جا سکتی تھی، مگر انتظامی نااہلی کے باعث عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایمن آباد سے گھگھڑ تک گوجرانوالہ شہر کی حدود تقریباً 31 کلومیٹر پر مشتمل ہیں، لیکن انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان دیے بغیر پورے روٹ پر ایک ساتھ تعمیراتی کام شروع کر دیا، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق منصوبے کی تکمیل میں ابھی مزید ایک سال درکار ہے ، لہٰذا شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی نگرانی کے نظام کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے اور ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments