ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی میں بنیادی سہولیات کا فقدان، رہائشی پریشان
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی میں بنیادی سہولیات کے شدید فقدان کے باعث رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ رہائشیوں اور کمرشل دکانداروں سے ماہانہ لاکھوں روپے فنڈز وصول کرنے کے باوجود مسائل حل کرنے میں ناکام ہے ۔رہائشیوں کے مطابق سوسائٹی کی سڑکیں اور گلیاں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ سیوریج نظام ناکارہ ہونے کے باعث گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے ۔ اس صورتحال سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے ، جس کے باعث ملیریا اور ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کھڑے پانی سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن نے آمدورفت بھی دشوار بنا دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments