مرغیوں کے فضلے کی گاڑیوں سے سیالکوٹ میں بدبو، شہری سراپا احتجاج

 مرغیوں کے فضلے کی گاڑیوں سے  سیالکوٹ میں بدبو، شہری سراپا احتجاج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) مرغیوں کا فضلہ (ویسٹ) اٹھانے والی گاڑیوں نے سیالکوٹ شہر کا ماحول بدبودار بنا دیا ہے ،

جس کے باعث شہری سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ شام ڈھلتے ہی مرغیوں کا فضلہ لے جانے والی گاڑیاں بغیر ڈھکن اور حفاظتی انتظامات کے سڑکوں پر چلتی ہیں۔ ان گاڑیوں سے نہ صرف شدید بدبو پھیلتی ہے بلکہ فضلے کے ذرات ہوا میں شامل ہو کر ماحول کو بھی آلودہ کر رہے ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ اس حوالے سے متعدد بار ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کو شکایات درج کرائی گئیں، تاہم تاحال کوئی مؤثر عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...