ڈسکہ:میونسپل کمیٹی میں سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے شہری دربدر

 ڈسکہ:میونسپل کمیٹی میں سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے شہری دربدر

پیدائش، وفات سرٹیفکیٹس، کمپیوٹرائزڈ نکاح نامے کے حصول میں تاخیر، نوٹس کا مطالبہ

 موترہ (نامہ نگار) ڈسکہ میں میونسپل کمیٹی کی ریکارڈ برانچ سے پیدائش، وفات کے سرٹیفکیٹس اور کمپیوٹرائزڈ نکاح نامے کے حصول کیلئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب کے کیمپ آفس سے ملحقہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ میں پیدائش اور وفات کے سرٹیفکیٹس سمیت کمپیوٹرائزڈ نکاح نامے کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں کئی کئی روز تک خوار کیا جا رہا ہے ۔ ان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ (اے ڈی ایل جی) کے دفتر سے منظوری دو سے تین روز بعد موصول ہونے کے باعث انہیں بار بار ریکارڈ برانچ کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔ریکارڈ برانچ میں موجود شہریوں نے بتایا کہ ان کی درخواستیں کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد منظوری کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ (اے ڈی ایل جی) کے دفتر بھجوا دی جاتی ہیں، تاہم منظوری میں دو سے تین روز لگنے کے باعث انہیں مسلسل انتظار اور بار بار آمد و رفت کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے ۔شہریوں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ڈی ایل جی دفتر سے منظوری میں تاخیر کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ (اے ڈی ایل جی) کے دفتر کے عملے کا کہنا تھا کہ انہیں دیگر سرکاری امور بھی انجام دینا ہوتے ہیں، اس لیے اگر منظوری میں کچھ تاخیر ہو جائے تو یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...