اگوکی :مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، چار افراد گرفتار

 اگوکی :مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، چار افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) تھانہ اگوکی پولیس نے مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا،

جبکہ ایک اشتہاری ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عابد حسین نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم اور لیڈی کانسٹیبل سحر بتول کے ہمراہ نول موڑ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دو خواتین اور دو مردوں کو قابلِ اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ اشتہاری ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ گرفتار افراد میں آسیہ سکنہ نول موڑ، نمرہ شہزادی سکنہ حمید کالونی سمبڑیال، اعجاز اور عرفان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ، جبکہ گرفتار افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے ۔ فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...