ریلوے سٹیشن گجرات کی تزئین و آرائش کاکام بروقت مکمل کرنے کاحکم

 ریلوے سٹیشن گجرات کی تزئین و  آرائش کاکام بروقت مکمل کرنے کاحکم

گجرات (نامہ نگار) صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی ہدایات پر مسلم لیگ کے سٹی صدر اور چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا نے ریلوے سٹیشن گجرات کا دورہ کرکے جاری تزئین و آرائش اور فٹ برج کی مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشن پر صفائی، خوبصورتی، بینچوں، شیڈز اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر کام جاری ہے ، جبکہ فٹ برج کی مرمت بھی دو ہفتوں میں مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس کا گجرات میں اسٹاپ بحال ہونے سے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...